117

پیر سید سہیل بخاری کی محمد نواز گوندل کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رحمۃاللہ علیہ نے

محمد نواز گوندل کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے – پیر سید سہیل بخاری نے کہا ہے کہ محمد نواز گوندل نے کئی محکموں کے انتظامی
عہدوں پر مبنی سروس میں ہمیشہ ایمانداری ، مستقل مزاجی ، منصوبہ بندی کے تحت دوسرے کئی عہدوں کے ساتھ شعبہ ثقافت میں بھی بہترین خدمات سرانجام دیں ہیں – اب الحمراء کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ملکی ثقافت کے فروغ اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ غیر تجارتی بنیادوں پر کام کرنے والی ثقافتی تنظیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں