112

ہائی کیو گروپ /سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی/ ہائی کیو ورٹیکس ٹاور / سنگِ بنیاد

ہائی کیو گروپ نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں جدید ہائی کیو ورٹیکس ٹاور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ ہائی کیو ورٹیکس ٹاور کے سنگ بنیاد کی تقریب سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں منعقد ہوئی۔ یہ 16.65 کنال پر مشتمل ملٹی یوز کمرشل ٹاور ہوگا ۔یہ منصوبہ عالمی معیار، جدید اسمارٹ سلوشنز اور مستقبل کی ضروریات کو سامنے رکھ کر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں سی بی ڈی پنجاب کے متعلقہ ڈائریکٹرز اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ شریک ہوئے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اسمارٹ ترقی اور جدید شہری منصوبہ بندی پر زور دیا۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے نئے باب ہے ۔
سی ای او ہائی کیو گروپ عارف سوریہ نے کہا کہ یہ منصوبہ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے تیز رفتار ترقیاتی سفر کی نمایاں مثال ہے۔
سی بی ڈی پنجاب کی پیشہ ورانہ قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔ اس منصوبے بروقت مکمل کریں گے سی بی ڈی پنجاب نے ہائی کیو گروپ کے عزم اور شراکت داری کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں