دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا اپنے ملک میں تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ایئرفورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنا طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 10 منٹ پر گرا، طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
دبئی ایئر شو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارہ گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی، ائیر شو کے مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
بھارتی فضائیہ نے جنگی طیارہ گرنے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔ تیجس
91