سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ حج سیزن سے مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں ہر قسم کی فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔ اس پابندی کا اطلاق موبائل فون، پروفیشنل کیمرے اور تمام ریکارڈنگ ڈیوائسز پر ہوگا۔
وزارت کے مطابق فوٹو کھینچنے کی وجہ سے رش میں اضافہ، نماز میں خلل، عبادت کے دوران بے توجہی اور زائرین کی پرائیویسی کی خلاف ورزیاں بڑھ رہی تھیں۔ پابندی کا مقصد زائرین کو پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
سیکیورٹی اہلکار اس فیصلے پر سختی سے عمل کروائیں گے، اور یہ قانون حج روٹ کے دیگر مقدس مقامات پر بھی نافذ ہوگا۔
وزارت کی جانب سے ایک اکاؤنٹ پر اس حوالے سے جاری بیان میں فوٹو گرافی کرنے والے افراد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کی آمدورفت کے راستوں سے دور فوٹو گرافی کریں اور اس دوران اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ کسی کی پرائیویسی متاثر کرنے والی تصاویر نہ لی جائیں۔
وزارت نے مشورہ دیا کہ بغیر اجازت دوسروں کی تصویر لینے سے گریز کریں، فوٹو گرافی کا عمل جلد از جلد مکمل کریں اور اپنے روحانی سفر کے دوران ذکر اور عبادت میں زیادہ وقت صرف کریں۔
اس وضاحت میں کہا گیا ہے کہ جب لوگ فوٹو گرافی کے لیے آمد ورفت کے راستوں پر فوٹو گرافی کے لیے جب آپ رُکتے ہیں تو اس صورت میں زائرین کا رش بڑھنے لگتا ہے، جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔