81

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) انصاف لائرز فورم (ILF) نے میان زبیر وحید کو ILF ضلع لاہور کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

20 نومبر 2025: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انصاف لائرز فورم (ILF) نے ضلع لاہور کی تنظیمی ساخت میں اہم تقرری کا اعلان کیا ہے۔
آج جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:
میاں زبیر وحید کو جنرل سیکرٹری ILF لاہور
مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ تقرری پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین جناب عمران احمد خان نیازی اور چیف آرگنائزر جناب انتظار حسین پنجوتھا کی نامزدگی اور اختیارات کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔
فیصلے کو حتمی شکل دینے سے قبل درج ذیل رہنماؤں سے مشاورت کی گئی:
چوہدری عرفان فیض کَلر، صدر ILF سینٹرل پنجاب
ملک شجاعت جندران، صدر ILF لاہور
سینٹرل پنجاب اور لاہور تنظیم کی قیادت نے میاں زبیر وحید کی قانونی مہارت، تنظیمی صلاحیتوں اور تحریک کے لیے خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ لاہور صوبے کا ایک سیاسی اور قانونی طور پر انتہائی اہم ضلع ہے، جہاں ان کی تعیناتی کو ILF کی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
نوٹیفکیشن صدر اور سیکرٹری جنرل ILF سینٹرل پنجاب کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد تقرری باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے ۔
چوہدری عرفان فیض کَلر، صدر ILF سینٹرل پنجاب نے اپنے بیان میں کہا:
“میاں زبیر وحید کی محنت، تجربہ اور قانونی فہم انہیں لاہور کی تنظیم کے لیے نہایت موزوں قیادت بناتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی مشترکہ قیادت ILF لاہور کو مضبوط، فعال اور مؤثر بنائے گی اور پارٹی کے وژن کے مطابق انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔”انصاف لائرز فورم عہدیدارکو نئی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں