74

فاطمہ میموریل ہسپتال کی صحت سہولیات کی بہتری کیلئے کارپوریٹ میٹنگ کا انعقاد

فاطمہ میموریل ہسپتال نے ایک کارپوریٹ میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں کارپوریٹ کمپنیز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کس طرح کارپوریٹ شراکت داریاں صحت کی سہولیات اور جدت کو قابلِ رسائی بنا سکتی ہیں۔ تقریب کے دوران فاطمہ میموریل ہسپتال کے مشن “معیاری صحت سب کے لیے” کو اجاگر کیا گیا اور کارپوریٹ سیکٹر کو صحت مند مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی۔

فاطمہ میموریل ہسپتال کی سینئر قیادت نے شرکاء سے خطاب کیا۔ منصور جمال بٹ (گروپ ہیڈ آپریشنز) نے کہا کہ “کارپوریٹ شراکت داریاں صحت کے شعبے میں پائیدار اور طویل المدتی اثرات کے لیے پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔” ڈاکٹر زاہد محی الدین (میڈیکل ڈائریکٹر) نے بڑے منصوبوں، توسیعات اور مکمل کمپیوٹرائزڈ اور مرکزی نظام کے نفاذ پر روشنی ڈالی۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر فرحان فیروز (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، فاطمہ میموریل ہسپتال)، ڈاکٹر محسن کمال (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، فاطمہ میموریل ڈینٹل ہسپتال) اور شاہد فاروق (ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ بزنس) شامل تھے۔

شیلڈز کی تقسیم اور نیٹ ورکنگ سیشنز کے ذریعے یہ تقریب اس بات کا مظہر بنی کہ فاطمہ میموریل ہسپتال ایک ایسا بااعتماد پلیٹ فارم ہے جہاں کارپوریٹ اثر و رسوخ اور سماجی ذمہ داری یکجا ہو کر جدت، مریضوں کی فلاح اور پائیدار صحت عامہ کے تعاون کی راہیں ہموار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں