لاہور( میاں عصمت سے ) سیف سٹی اتھارٹی کی فلڈ مانیٹرنگ ٹیمیں صوبے بھر میں مکمل الرٹ اور فعال ہیں۔ عمارہ اطہرچیف ایڈمنسٹریشن
حال ہی میں تعینات ہونے والی چیف ایڈمنسٹریشن افسر سیف سٹیز اتھارٹی ایس ایس پی عمارہ اطہر نے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی فلڈ مانیٹرنگ ٹیمیں صوبے بھر میں مکمل الرٹ اور فعال ہیں۔
پنجاب کے تمام اسمارٹ سیف سٹیز میں فلڈ مانیٹرنگ ٹیمیں شہریوں کے تحفظ اور ضلعی انتظامیہ کی مؤثر معاونت میں مصروف عمل ہیں۔ سیلاب کی نگرانی کے لیے 600 سے زائد جدید کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جب کہ تھرمل ڈرونز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کی شناخت اور ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، ندی نالوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔
سیف سٹی اتھارٹی، پی ڈی ایم اے کو رئیل ٹائم الرٹس فراہم کر رہی ہے تاکہ فوری اور مؤثر فیصلے ممکن بنائے جا سکیں۔
213