109

سی بی ڈی پنجاب کے منصوبے این ایس آئی ٹی سٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری،سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کا 65 فیصد کام مکمل

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو سی بی ڈی پنجاب کے نام سے جانی جاتی ہے، کے انقلابی منصوبے این ایس آئی ٹی سٹی میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ یہ جدید آئی ٹی حب لاہور اور پنجاب کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔

سی بی ڈی پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کا 65 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، جو سیلیکان بلاک میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ این ایس آئی ٹی سٹی کے پیکج ون میں بھی نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے جس کے تحت روڈ ورک 24 فیصد، سب گریڈ 58 فیصد، سب بیس 48 فیصد، واٹر باؤنڈ 34 فیصد، ڈرین 92 فیصد، سیور 48 فیصد اور ایم وی کام 8 فیصد مکمل کیا جا چکا ہے۔

اسی طرح پیکج 2 اور 3 میں ترقیاتی رفتار میں تیزی آ رہی ہے جہاں 250 فٹ اور 228 فٹ چوڑی سرکلر روڈز اور 150 فٹ چوڑی ٹیریٹری روڈ تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اب تک روڈ ورک کا 65 فیصد اور سیور کا 22 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

یہ ترقیاتی مراحل این ایس آئی ٹی سٹی کو پاکستان کے مستقبل کے سب سے بڑے آئی ٹی ہب کے طور پر تشکیل دینے کی بنیادیں مضبوط کر رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت عالمی معیار کے انفراسٹرکچر، جدید سہولیات، پائیدار توانائی کے نظام، اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ شہری ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا “این ایس آئی ٹی سٹی پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی منصوبہ ہے، جسے عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ ہم پائیدار انفراسٹرکچر فراہم کر کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک نیا باب رقم کر رہے ہیں۔ ”

سی بی ڈی پنجاب اپنے جدید منصوبوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی ترقی اور عالمی معیار کی شہری منصوبہ بندی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں