127

”ای بز (Ebiz)“پورٹل کا آغاز،ای بز صوبے میں کاروباری سہولت اور آسانیوں کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے- مریم نواز شریف

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی سائٹ ایکس پر کاروباری افراد کیلئے خوشخبری کا پیغام دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ حکومت پنجاب نے”ای بز (Ebiz)“پورٹل کا آغاز کر دیاہے-”ای بز (Ebiz)“ صوبے میں کاروباری سہولت اور آسانیوں کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ”ای بز (Ebiz)“ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو اجازت نامے، لائسنس، رجسٹریشن اور لینڈ یوز کنورژن کی مکمل آن لائن سہولت فراہم کرتا ہے۔کاروباری افراد دفاتر یا گھروں کے آرام دہ ماحول میں بیٹھے بغیر کسی سرخ فیتے،تاخیر یا جھنجھٹ کے ای بز کی سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں -”ای بز (Ebiz)“ مزید شفاف،مؤثر اور کاروبار دوست پنجاب کی تعمیر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں