150

فاطمہ میموریل ہسپتال میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا سیمینار اور واک کا انعقاد ماہرین اور طلبہ کی شرکت، ابتدائی تشخیص اور آگاہی پر زور

فاطمہ میموریل ہسپتال اور کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے زیرِ اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی کاسیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد، جنرل عتیق الرحمٰن آڈیٹوریم میں کیا گیا۔


تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پروفیسرڈاکٹر جاوید شاکر، سربراہ شعبہ سرجری نے استقبالیہ کلمات کہے اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ پروفیسر ڈاکٹرطیّب عباس، پرنسپل نور فاطمہ میموریل سسٹم اسکول آف ہیلتھ سائنسز نے اپنے خطاب میں خواتین میں بروقت تشخیص اور آگہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سرطان سے صحت یاب خواتین محترمہ فاخرہ اور محترمہ حفصہ نے اپنی ہمت افزا کہانیاں بیان کیں۔ اُن کے تجربات نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بروقت تشخیص، مثبت سوچ، اور گھر والوں کی مضبوط سپورٹ کس طرح زندگی بچا سکتی ہے۔ ڈاکٹر اسما مناف، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سرجری نے چھاتی کے سرطان کی روک تھام اور جلد تشخیص سے متعلق معلوماتی پریزنٹیشن دی۔

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ہما مجید خان، بریسٹ کینسر اسپیشلسٹ، اتفاق ہسپتال، نے اختتامی تقریر میں چھاتی کے سرطان سے متعلق تشخیص اور علاج کی جدید سہولیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہنے اور باقاعدہ معائنہ کروانے کی تلقین کی جبکہ پروفیسرڈاکٹر شہزاد عالم شاہ، سربراہ شعبہ سرجری (یونٹ ٹو)،نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں آگاہی واک منعقد ہوئی جس میں اساتذہ، طلبہ اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔

فاطمہ میموریل ہسپتال نے اس موقع پر خواتین کی صحت کے فروغ اور معاشرتی آگاہی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں