7

ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کو 107 رنز کے بھارج مارجن سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ترنوالہ بناتے ہوئے 107 رنز کے بھارج مارجن سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے چھکوں چوکوں کی بارش کردی اور زمبابوے کو جیت کےلیے 255 رنز کا ہدف دیا۔

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا آغاز تو سست رہا، تاہم شمرون ہیٹمائز اور رومین پاول نے زمبابوے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

دونوں نے برق رفتاری کے ساتھ رنز بنانے کا ایسا سلسلے شروع کیا جو آنے والے دیگر کھلاڑیوں نے بھی جاری رکھا۔ ہیٹمائر نے 85 اور پاول نے 59 رنز کی اننگز کھیلی دونوں نے مجموعی طور پر 11 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

اختتامی لمحات میں شرفین ردرفورڈ نے 31، شیفرڈ نے 21 اور ہولڈر نے 13 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل مقررہ 20 اوورز میں 254 رنز تک پہنچایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں