آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 43ویں اور سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔
احمد آباد اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز ڈھیر ہوگئی، اس کے ساتھ ہی ٹیم بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل فتوحات کے سلسلے کو بریک لگ گیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بھارت سے گزشتہ ٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی شکست کا حساب بھی چکتا کردیا ہے۔
بھارتی ٹیم جس نے 2024ء کے ورلڈ کپ کے تمام میچز جیتے تھے، اسے آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل 12 فتوحات کے بعد شکست منہ دیکھنا پڑگیا ہے۔
بھارتی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی، شیوم دوبے 42 رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹر رہے جبکہ ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار 18، 18 کے سوا کوئی اور بیٹر خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رپر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن نے 4، کیشو مہاراج نے 3 اور کاربن بوش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔