42

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز -3 کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز -3 کا افتتاح کردیا، مریم نواز نے قرعہ اندازی کے ذریعے باقاعدہ آغاز کیا-وزیراعلی نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ مریم نے قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو فون کیا-وزیراعلی نے بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت کی اور کہاآپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں۔ قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیاہے مبارک ہو۔گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی ہے۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دی-بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے مالک 4 لاکھ 27 ہزارکاشتکاروں نے اپلائی کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ گزشتہ ”25“ سالوں میں 20 ہزار ٹریکٹر دئیے گئے جبکہ دو سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کے لئے 31ہزار ٹریکٹر دئیے جو ایک ریکارڈ ہے-پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو ئی ہے۔ 2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں،21 ہزار ٹریکٹر دئیے جاچکے ہیں۔ سی ایم ٹریکٹر سکیم کے 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزارمزید ٹریکٹر دئیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں