معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ او پونے پاکستان بھر میں او پو رینو 15 سیریز کی باضابطہ دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ پری آرڈر مرحلے کے دوران صارفین کی بھرپور دلچسپی کے بعد، رینو 15 سیریز اب خصوصی فرسٹ سیل آفرز کے ساتھ دستیاب ہے، جن میں 1+1 سال کی توسیعی وارنٹی، 1 سال کی اسکرین پروٹیکشن، اور آسان اقساط پر خریداری شامل ہے، جس کی شروعات 355 روپے یومیہ سے ہوتی ہے۔ یہ سیریز او پو کے مجاز ریٹیلرز، آفیشل او پو اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
او پو رینو 15 سیریز تین ویریئنٹس میں دستیاب ہے: رینو 15 پرو، رینو 15، اور رینو 15 ایف۔رینو 15 پرو 5G میں 6.32 انچ کاڈسپلے موجود ہے جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں 200 میگا پکسل الٹرا کلیئر مین کیمرہ شامل ہے جو انتہائی بہترین تصاویر فراہم کرتا ہے، جبکہ 6,200mAh بیٹری اور 80W SUPERVOOC™فاسٹ چارجنگ طویل اور تیز رفتار استعمال کو یقینی بناتی ہے۔ یہ MediaTek Dimensity 8450پروسیسر سے لیس ہے، جو بہترین کارکردگی اور اسموٹھ ملٹی ٹاسکنگ فراہم کرتا ہے۔
رینو 15 ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو بہترین فوٹوگرافی اور قابلِ اعتماد کارکردگی کے خواہشمند ہیں۔ اس میں 50 میگا پکسل 3.5x ٹیلی فوٹو کیمرہ، 6,500mAh بیٹری کے ساتھ 80W SUPERVOOC™ فاسٹ چارجنگ، اور 6.59 انچ ڈسپلے شامل ہے جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ نہایت شاندارویژول تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون Gen 4 Qualcomm Snapdragon® 7 موبائل پلیٹ فارم سے پاور حاصل کرتا ہے، جو روزمرہ استعمال اور ملٹی ٹاسکنگ کے لیے شاندار ریسپانس فراہم کرتا ہے۔
رینو 15 ایف کو طویل بیٹری لائف اور شاندار ویونگ ایکسپیرینس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں 7,000mAhبیٹری، 6.57 انچ ڈسپلے، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ شامل ہے۔ یہ ڈیوائس Qualcomm Snapdragon® 6 Gen 1موبائل پلیٹ فارم پر چلتی ہے، جو روزمرہ کے کاموں اور انٹرٹینمنٹ کے لیے بہترین کارکردگی فراہم کرتی ہے۔
رینو 15 سیریز جدید ColorOS 16.0 کے ساتھ آتی ہے، جو صارفین کو ایک اسموتھ،اپٹو ڈیٹ اور قابلِ اعتماد سافٹ ویئر تجربہ فراہم کرتی ہے۔ AI Mind Spaceکے ذریعے صارفین مختلف ایپلیکیشنز سے معلومات کو فوری طور پر محفوظ اور منظم کر سکتے ہیں، جبکہ ریئل ٹائم ٹرانسلیشن، اسمارٹ ریکارڈنگ سمریز، کال اسسٹنس اور وائس ٹو ٹیکسٹ جیسی سہولیات روزمرہ کمیونیکیشن اور ورک فلو کو مزید مؤثر بناتی ہیں۔ اس کے علاوہO+ Connectکے ذریعے مختلف ڈیوائسز کے درمیان تیز رفتار فائل شیئرنگ ممکن بنائی گئی ہے۔
رینو 15 سیریز کو ایک دلکش اور متاثر ڈیزائن اور اے آئی امیجنگ سسٹم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جسے خاص طور پر پاکستانی صارفین کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تخلیقی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کے لیے، رینو 15 سیریز میں جدید اے آئی ایڈیٹنگ فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں AI Motion Photo Popout، AI Motion Photo Eraser، AI Portrait Glow اور AI Flash Photography 2.0 شامل ہیں۔صارفین او پو رینو 15 سیریز آج ہی حاصل کرسکتے ہیں اور خصوصی فرسٹ سیل آفرز سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں