104

ارشد انصاری کو چودھویں بار صدر لاہورپریس کلب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد – میاں عصمت رمضان


چیف ایڈیٹر ٹیوٹر میڈیا گروپ روزنامہ سدید لاہور میاں عصمت رمضان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم ارشد انصاری کو چودھویں بار صدر لاہورپریس کلب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہین اور امید کرتے ہیں کہ پرانی تاریخ کو دھراتے ہوئے اس دفعہ بھی ممبران پریس کلب کا خیال رکھے گئے اور جو کام ادھورے رہ گئے تھے انکو پایا تکمیل تک لے کر جائے گے-
اسکے علاوہ جرنلسٹ پینل کے دیگر تمام منتخب عہدیداران کو بھی دلی مبارکباد۔ ایک اچھی قیادت کا منتخب ہو کر بر سر اقتدار آنا بھی اس کمیونٹی اور متعلقہ ادارے کے لئے وسیلہ خیر سے کچھ کم نہیں ہوتا۔

پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2026 کے نتائج سامنے آ گئے جس میں جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا۔
نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری 1283 ووٹ لے کر ایک مرتبہ پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مدِ مقابل گرینڈ الائنس کے اعظم چوہدری 711 ووٹ حاصل کر سکے۔
سینئر نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سلمان قریشی 1125 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ گرینڈ الائنس کی صائمہ نواز 839 ووٹ حاصل کر سکیں۔ نائب صدر کے عہدے پر گرینڈ الائنس کی ناصرہ عتیق 1045 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں، ان کے مقابلے میں جرنلسٹ پینل کے مدثر حسین تتلہ 882 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
جنرل سیکڑی کیلے جرنلسٹ پینل کے افضال طالب 1059 لیکر کامیاب رہے جبکہ گرینڈ الائنس کے عبدالمجید سالک 814 ووٹ لے سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں