معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو کی جانب سے پاکستان میں اپنی نئی اسمارٹ فون سیریز OPPO Reno 15 متعارف کرا دی گئ ہے، جس میں Reno 15 Pro، Reno 15 اور Reno 15 F
شامل ہیں۔

اس سیریز کا لانچ ایونٹ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں ٹیک ماہرین، میڈیا نمائندگان، پارٹنرز اور اوپو کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اوپو رینو 15 سیریز کو جدید کیمرا ٹیکنالوجی، منفرد ڈیزائن اور جدید سافٹ ویئر کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔
کیمرے کی بات کی جائے تو رینو 15 سیریز میں 120xتک زوم دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ رینو 15 پرو میں 200 میگاپکسل
الٹرا کلئیر مین کیمرا جبکہ Reno 15 اور Reno 15 F میں 50 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔
جبکہ سیلفیز کے لیے 50 میگا پکسل وائیڈ اینگل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے جو گروپ سیلفیز اور وی لاگز کے لیے بہترین ہے۔
اس سیریز کے ساتھ پاکستان میں پہلی بار ColorOS 16.0 متعارف کروایا گیا ہے، جو صارفین کو اسمارٹ اور تیز ایکسپیرئنس فراہم کرتا ہے۔
اوپو رینو 15 سیریز پری آرڈرز پر پاکستان بھر میں فروخت کیلئے دستیاب ہے