7

لیک سٹی اور فوسٹر + پارٹنرز کے مابین لاہور میں“ون سی بی ڈی لیک سٹی ٹاور”کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے

لیک سٹی اور فوسٹر کمپنی نے سی بی ڈی ون ٹاور کے ڈیزائن کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، یہ منصوبہ لاہور کے تجارتی اور شہری منظرنامے کو نئی جہت دینے کے لیے تیار ہے۔ دستخطی تقریب لیک سٹی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔ یہ تقریب ایک ایسی اسٹریٹجک شراکت کا آغاز ہے جس کا مقصد شہر میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اور تعمیراتی جدت متعارف کرانا ہے۔

اس موقع پر لیک سٹی ڈیولپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان گوہر اعجاز نے کہا،“ون سی بی ڈی بائے لیک سٹی پنجاب میں عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور تعمیراتی مہارت لانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ دنیا کے نمبر ایک آرکیٹیکٹس فوسٹر + پارٹنرز کے ساتھ شراکت اس بات کی ضمانت ہے کہ یہ منصوبہ لاہور کی پہچان، جدیدیت، اختراع اور پائیدار شہری ترقی کی علامت بنے گا۔”

ون سی بی ڈی بائے لیک سٹی ٹاور کو لاہور کے جدید ترین منصوبوں میں سے ایک کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جس میں جدید طرزِ تعمیر، اسمارٹ انفراسٹرکچر اور اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات شامل ہوں گی۔ اس منصوبے میں الٹرا لگژری ہوٹل، شاپنگ مال، اعلیٰ معیار کے اپارٹمنٹس اور گریڈ-اے آفس اسپیس شامل ہیں۔

سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کہا کہ یہ منصوبہ شہر کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور لاہور کے انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

چیف کنسلٹنٹ ابرار شیخ نے کہا کہ“عظیم الشان ٹاور”کی تعمیر شہر کے حسن میں اضافہ کرے گی اور لاہور کی اسکائی لائن کا ایک نمایاں ترین نشان بنے گی۔

تقریب میں فوسٹر + پارٹنرز کے سینئر پارٹنرز راب ہیریسن گرین اور اسٹیون ہاؤمن نے تکنیکی بریفنگ دی اور منصوبے کے اہم ترقیاتی مراحل اور پنجاب کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اقدام میں اس ٹاور کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں