91

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی نعت گو شاعراورمصنف گوہر رمضان سے ملاقات

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وہاڑی تصور اقبال نے انکھوں کی بنائی سے محروم معروف نعت گو شاعر اور مصنف گوہر رمضان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران گوہر رمضان نے اپنی تصنیف کردہ کتاب( طلع البدر علینا) ڈی پی او وہاڑی کو پیش کی-


( وہاڑی – نعت گو شاعر اور مصنف گوہر رمضان ڈی پی او وہاڑی تصور اقبالکو اپنی کتاب پیش کر رہے ہیں )

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے گوہر رمضان کی ادبی خدمات کو سراتے ہوئے کہا کہ معذوری کسی بھی انسان کی صلاحیتوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی انہوں نے کہا کہ گوہر رمضان جیسے باہمت افراد معاشرے کے لیے مشعل راہ ہیں- اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے گوہر رمضان کے حوصلے عزم اور دینی ادبی اقدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا –
نعت گو شاعر گوہر رمضان نے کہا ہے نعت ہ میں سیرت رسول پر عمل کی ترغیب دیتی ہے اور معاشرے میں محبت برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں