333

کلمہ چوک، نجی بینک میں آتشزدگی، ہر طرف دھویں کے کالے بادل چھاگئے

لاھور(عمر پاشا سے) کلمہ چوک میں واقع الائیڈ بینک کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی، چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک میں واقع الائیڈ بینک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ کے باعث آسمان پر دھوئیں کے کالے بادل چھاگئے۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے بینک بند تھا،آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب لگنے والی آگ سے بینک کی دوبالائی منزلیں متاثر ہوئیں۔ بینک میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں