109

فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے وطن کو مضبوط بنایا۔ جہاں آراء منظور وٹو

معرکۂ حق کی تاریخی فتح کے سلسلے میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی،

جس میں وائس چیئرپرسن،
پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، جہاں آراء منظور وٹو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پی ایس پی اے کے افسران بھی موجود تھے۔

وائس چیئرپرسن نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا اور معرکۂ حق کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وائس چیئرپرسن جہاں آراء منظور وٹو نے اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات، بصیرت اور غیر معمولی عسکری قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی مدبرانہ حکمتِ عملی، قومی سلامتی سے وابستگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے دفاعِ وطن کو مزید مضبوط بنایا۔
وائس چیئرپرسن نے صدر پا کستان، آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم پا کستان، میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجا ب، مریم نواز شریف کی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی، مؤثر فیصلہ سازی اور عوام دوست پالیسیوں نے ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو تو قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوتی ہے۔
وائس چیئرپرسن نے مزید کہا کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی عوامی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ اور مستحق طبقات کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے اور پی ایس پی اے قومی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار پوری ذمہ داری سے ادا کرتا رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر معرکۂ حق کی فتح کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں