1

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی اورنج ٹرینوں پر قومی و بین الاقوامی برانڈز کو برانڈنگ کرنے کی اجازت

اورنج ٹرین اب اورنج نہیں رہے گی ،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ٹرینوں پر قومی و بین الاقوامی برانڈز کو برانڈنگ کرنے کی اجازت دیدی گئی
ابتدائی طور پر ایک موبائل کمپنی کی مکمل برانڈنگ ٹرین کی باڈی ،انڈر سیٹوں پر کردی گئی۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مزید برانڈز کو برینڈنگ کرنے کی پیشکش کردیں
اورنج لائن ٹرین کو اب کسی بھی برانڈ کے کلر ، تصاویر اور فیچرز سے سجایا جاسکے گا۔اورنج لائن کے اندر سیٹوں اور درمیان میں لگی شیٹس پر بھی برانڈنگ ہوسکے گی۔
برانڈ پر اورنج رنگ رکھنے اور یا مخصوص کلر فیچرز سے متعلق کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی۔
اس سے قبل صرف سٹیشنز پر ایڈورٹائزنگ کی اجازت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں