4

پنجاب کی ترقی کا ایک نیا اور سنہری دور شروع ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے پنجاب بھر میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و توسیع، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری “ماڈل ولیج” منصوبوں کو سراہا،اس کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی پہلی مرتبہ شہروں کی طرز پر “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت مربوط صفائی نظام کے نفاذ کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 13 ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور توسیع کا کام جاری ہے جسے ارکانِ اسمبلی نے قابلِ تحسین قرار دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا ایک نیا اور سنہری دور شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین ہزار سے زائد مراکز صحت کو جدید اور معیاری “سٹیٹ آف دی آرٹ کلینکس” میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے صوبے میں صحت کے شعبے کا کلچر تبدیل ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں