ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔
میزبان ٹیم بنگلادیش نے دوسری اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ، 240 رنز پر ڈکلیئر کر دی، پہلی اننگز کی 27 رنز کی برتری کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے کم از کم 75 اوورز میں 268 رنز بنانے ہوں گے۔