304

ایم کیو ایم لندن کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے، رینجرز

رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملک دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی میلادپر بم دھماکے، نیو کراچی دفتر پر حملے اور پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ کے بعد رینجرز انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل دیں۔

کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 4 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،جن کا تعلق ایم کیو ایم لند ن سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیم بلجیم بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ کراتا تھا،آصف پاشا کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلارہا ہے ۔

پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمان آپس میں رابطے کے لئے واٹس ایپ استعمال کرتے تھے اور ان کی گفتگو کوڈ ورڈ میں ہوتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان آئی ای ڈی کیلئے ڈبہ،دستی بم کے لئے آلو اور پستول کیلئے کیسٹ کا کوڈ ورڈ استعمال کیا گیا۔

کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کے 7 ملزمان اب بھی مفرور ہیں۔

اس موقع پر ملزمان کی واٹس ایپ کالز بھی سنوائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں