لاہور( ٹیوٹرپاکستان ) کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا ہے کہ ہم سندھ ہائی کورٹ کی طرف سےفیسوں کے حوالے سے حکومت سندھ کے آرڈنینس ونوٹیفکیشن بارے احکامات کااحترام کرتے ہیں-
انھوں نے کہا کہ حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے۔سندھ ہائی کورٹ کی طرف سےفیسوں بارے حکومت سندھ کےآرڈنینس اور نوٹیفکیشن کو آئین سے متصادم اور غیر قانونی قراردیناپرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے اصولی موقف کی فتح قرارے-
فیسوں کے حوالے سےحکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن اورآرڈیننس سندھ اورلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیاگیا نوٹیفکیشنزآئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38سےمتصادم،امتیازی وغیر قانونی ہے-
سپریم کورٹ فیصلے کےپابند ہیں،چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف اور وزیراعظم سے داد رسی کی اپیل-
چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرااعلی، گورنرز سےاپیل کی گئی ہے کہ یکم جون سے SOPsکےتحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز کھولے جائیں-
15 جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوےتعلیم دشمن قراردیا گیاہے۔
جاری لاک ڈاؤن باعث 2کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے-
نجی تعلیمی اداروں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے-
بھوک اور فاقہ کشی سےخودکشی کرنے والےٹیچر کی موت کے ذمے داروزراتعلیم ہیں:-
15جولائ تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 50%تعلیمی ادارے مکمل بنداور10لاکھ لوگ بےروزگارہوجائینگے-
ٹیچرز کی تنخواہیں فکسُ اورملک بھر میں 90 فیصد اسکول عمارتیں کرائے پر ہیں۔وزیر اعظم پاکستان پرائیویٹ سکولزکیلیے’’تعلیمی ریلیف پیکیج ‘‘ کااعلان کریں-
سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔چین کےصوبےووہان، فرانس،سوئٹزرلینڈ ،آسٹریلیا،آسٹریا،جرمنی،انڈیا،ایران،بنگلہ دیش، سپین سمیت کئی ممالک میں تعلیمی ادارے کھل چکے-
بورڈ امتحانات منسوخ کرنے اور طلبا کا مستقبل برباد کرنےکی بجائے بورڈ امتحانات سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کر تمام اضافی سرکاری و پرائیویٹ اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا کرسرکاری و پرائیویٹ سکولز وکالجزکو امتحانی سنٹرز بناکر منعقد کیے جائیں-
بورڈ امتحانات منسوخ کرنےکی صورت میں،بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپےواپس کریں-
انسانیت کے جذبہ اور کورنٹائیں سے نبٹنے کے لیے ملک بھرکے مستحق طلبا کی فیس ادائیگی کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کر دیاہے،وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ سنٹرز بنانیں اور 15 لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کر دی گئی۔ –