172

لیویز اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
چمن کے علاقے میں پولیو کی حفاظت پر مامور لیویز سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دو روز قبل بھی پشین میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بھی ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں