5

نرسنگ کے کردار، شناخت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

فاطمہ میموریل ہسپتال میں سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ اور STRSON-NIU کے اشتراک سے انٹرنیشنل نرسز ڈے کے سلسلے میں مختلف علمی، آگاہی اور فکری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد، طلبہ، فیکلٹی ممبران اور ادارے کی قیادت نے شرکت کی اور صحت کے نظام میں نرسز کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں آگاہی واک، پوسٹر پریزنٹیشن اور نُور شناخت اسپیکر سیریز کا خصوصی سیشن شامل تھا، جس کا موضوع “نرسنگ کی اصل شناخت کون؟ رفیدہ الاسلامیہ یا فلورنس نائٹنگیل” تھا۔ اس مکالمے میں نرسنگ کے تاریخی پس منظر، سماجی اہمیت اور جدید دور میں اس کے بدلتے ہوئے کردار پر بامقصد گفتگو کی گئی۔ سیشن کی نظامت احمد رشید نے کی جبکہ پینلسٹس میں زونیر فاروق، رمشاء صادق اور ڈاکٹر لبنیٰ غزل شامل تھیں، جنہوں نے نرسنگ، مریض دوست نگہداشت اور شعبۂ صحت میں قیادت کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔

تقریب میں چیئرپرسن نُورفاطمہ میموریل سسٹم اور پیٹرن آف نرسنگ، محترمہ شاہیمہ طارق رحمان، پرنسپل اسکول آف ہیلتھ سائنسز نُورفاطمہ میموریل سسٹم، پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس، میڈیکل ڈائریکٹر فاطمہ میموریل ہسپتال، ڈاکٹر زاہد محی الدین، ڈائریکٹر اکیڈمک نرسنگ SWCON، پروفیسر ڈاکٹر مصباح ظفر اور گروپ ہیڈ آپریشنز نُورفاطمہ میموریل سسٹم، منصور جمال بٹ سمیت سینئر انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نرسز نہ صرف صحت کے شعبے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں بلکہ ہمدردی، خدمت اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کی عملی مثال بھی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں