کراچی میں یومِ شہادتِ حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔
جلوس مقررہ راستے طے کرتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرایناں پر اختتام پزیر ہو گا۔
جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ بند ہے، کوریڈر تھری سے صدر آنے والی سڑک پارکنگ پلازہ سے بند ہے۔
جلوس کی گزرگاہ آنے والی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔
مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
جلوس کی گزرگاہ سمیت مختلف مقامات پر موبائل فون سروس معطل ہے۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق کراچی میں جلوس کی ڈرون کیمرے سے کوریج پر پابندی ہے۔
یوم شہادت حضرت علیؓ کے جلوس کے باعث کراچی میں گرین لائن بس سروس آج عبداللّٰہ چوک سرجانی ٹاؤن سے پٹیل پاڑہ اسٹیشن تک چلے گی۔
58