59

کراچی میں سیکیورٹی وجوہات: گرین لائن بس آج پٹیل پاڑہ تک چل رہی ہے

کراچی میں یومِ حضرت علی ر ضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے گرین لائن بس سروس کا آپریشن آج بروز بدھ 1 دن کے لیے محدود کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے گرین لائن بس آج 12 اپریل کو اپنے آخری اسٹیشن نمائش چورنگی تک نہیں آئے گی۔
گرین لائن بس کے ترجمان کے مطابق گرین لائن بس آج سرجانی ٹاؤن کے عبداللّٰہ چوک اسٹیشن سے پٹیل پاڑہ اسٹیشن تک چلے گی۔
گرین لائن بس کی انتظامیہ کے مطابق شہری پٹیل پاڑہ اسٹیشن سے سرجانی ٹاؤن تک گرین لائن بس سروس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں