71

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں عدالت عظمیٰ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواست کی سماعت کےلیے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹسحسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کو شامل کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف 4 درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں