104

ڈالر آج مزید سستا

گزشتہ روز کی طرح امریکی ڈالر کی قدر میں آج مزید کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 62 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 292 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 144 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 270 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں