70

علی زیدی کو عدالت میں پیش کردیا گیا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عمران اسماعیل و دیگر پی ٹی آئی رہنما جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر پہنچ گئے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد کمرۂ عدالت میں موجود ہے۔
شور شرابے اور کمرۂ عدالت میں رش کے باعث جج چیمبر میں واپس چلے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ کمرۂ عدالت خالی کرو پھر کارروائی ہو گی۔
علی زیدی کو گڈاپ تھانے سے سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔
واضح رہے کہ علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں