6

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں22، 22 روپے کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22,22روپے کمی کا اعلان کیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسےروپے، ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسےفی لیٹر ہوگئی، مٹی کا تیل بھی 41 روپے 44 پیسے سستا، نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی، وزیراعظم نے کہا کہ عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا، وعدے پرعمل کیا گیا، پچھلے ہفتے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جسکے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔ ادھر مٹی کا تیل بھی 41 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستاکردیاگیا، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ پیٹرول پرلیوی کی شرح کم اور ڈیزل پربڑھا دی گئی، پیٹرول پرعائد لیوی میں10 روپے83 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں