86

پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہونگے-الیکشن کمیشن کا صدر عارف علوی سے مشاورت کے بعد اعلان

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی سے مشاورت کے بعد 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو انتخابات کی تجویز دی تھی جس پر چیف جسٹس نے صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کا حکم دیا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان ملک میں عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے ہوگیا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات جمعرات 8 فروری 2024 کو کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں الیکشن کمیشن کے 4 ارکان بھی شریک تھے۔

چیف الیکشن کمشنر کی صدر مملکت سے ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں