130

لاہور کی تعلیمی اداروں میں اقدام خودکشی کا تیسرا واقع، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی 22 سالہ طالبہ تیسری منزل سے گر کر جاں بحق

لاہور کی تعلیمی اداروں میں اقدام خودکشی کا تیسرا واقع، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی 22 سالہ طالبہ فریحہ افراہیم تیسری منزل سے گر کر جاں بحق
افسوسناک واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا،22 سالہ طالبہ ایم بی بی ایس فائنل ائیر کی اسٹوڈنٹ اور آزاد کشمیر کی رہائشی تھی۔ جس کے بعد امدادی ٹیموں کو کالج طلب کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا۔
رجسٹرار فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق 22 سالہ طالبہ فریحہ افراہیم کے ہاسٹل کی تیسری منزل سے گرنے کا حادثہ شام سوا 7 بجے پیش آیا، طالبہ کواسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔
رجسٹرار کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
پولیس کے مطابق طالبہ خود گری، اسے دھکا دیا گیا یا خودکشی کی، تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں