پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ، ٹی سی ایل نے ایک بار پھر ذمہ دار برانڈ کے طور پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے فلاحی اقدامات کیے ہیں۔ٹی سی ایل نے پنجاب کے ضلع جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مدد اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے 1.5 ملین روپے مختص کیے، جن میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 7 روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد شامل تھا۔اس میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی 6 رکنی ٹیم اور معاون عملے نے ہزاروں مریضوں کو مفت طبی معائنے، ادویات اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے علاج کی سہولیات فراہم کیں۔
ٹی سی ایل کی جانب سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ان میں راشن پیک بھی تقسیم کیے گئے تاکہ ان مشکل حالات میں انہیں بنیادی غذائی ضروریات تک رسائی حاصل ہو سکے،اور ان ضرورت مند خاندانوں کا سہارا بنا جاسکے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل منیجر ٹی سی ایل پاکستان ینگ لی نے کہا کہ،”ٹی سی ایل میں ہمارا ماننا ہے کہ مشکل وقت میں اپنی کمیونٹیز کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم جلالپور پیر والا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں تک فوری طبی امداد اور غذائی سہولیات پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ٹی سی ایل پاکستان کے عوام کی مدد کے لیے بامعنی سی ایس آر اقدامات جاری رکھے گا۔”
ٹی سی ایل ہمیشہ سے لوگوں کی مددکے لیے سب سے پہلے اقدامات کرتا ہے۔ ہمیشہ مشکل وقت میں آگے بڑھ کر کمیونٹی ویلفیئر سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے، جو نہ صرف ایک ٹیکنالوجی لیڈر کے طور پر بلکہ ایک سماجی طور پربھی ذمہ دار برانڈ کے طور پر اس کے کردار کو مضبوط بناتا ہے اور معاشرے میں ایک حقیقی تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے