پاکستان میں سولر انرجی سلوشنز فراہم کرنے والی بڑی کمپنی آئی ٹیل انرجی نے ایکسپو سینٹر لاہور میں 21سے23فروری تک جاری رہنے والے تین روزہ پاکستان سسٹین ابیلیٹی ویک 2025 میں بطورگولڈ اسپانسر شرکت کی۔آئی ٹیل انرجی سولر انڈسٹری میں جدت، پائیداری اور کسٹمرسپورٹ کے لیے جاناجاتاہے۔
آئی ٹیل انرجی کی سروس پالیسی میں 3 اور 5سالہ تبدیلی کی وارنٹی،48 گھنٹے کی متبادل گارنٹی بھی شامل ہے۔
ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئی ٹیل انرجی کے نائب صدرمسٹرایسن نے کہاکہ ”ہم پاکستان سسٹین ابیلیٹی ویک 2025میں اپنی نئی اور جدید مصنوعات کی نمائش کرنے پربہت خوش ہیں۔ہمارا مقصد پاکستانی صارفین کے گھروں اور کاروباروں کو صاف، سستی اور قابل اعتماد توانائی کے حل فراہم کرناہے اور ہم مستقبل میں بھی پاکستانی صارفین کوسستی اور قابل اعتماد توانائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔