دن رات پاکستان کے خلاف طبل جنگ بجانے والے بھارتی میڈیا کی آزادی کا پردہ چاک ہوگیا،بھارتی حکومت نے ترجمان پاک فوج کی بریفنگ دکھانے پر 13 ٹی وی چینلزکو نوٹس جاری کر دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقمودی سرکار کے ہتھکنڈوں سے بھارت کی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ پاک فوج کے ترجمان کی میڈیا بریفنگ نشر کرنے پر بھارتی حکومت نے 13بھارتی ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیا۔
22فروری کو بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سے مت الجھو آخری سانس تک وطن کا دفاع کریں گے۔
پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا کو پابند کیا گیا تھا کہ ایسا مواد جس سے تشدد کو ہوا ملے یا امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو نشر نہ کیا جائے،البتہ پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے اور بھارت میں جنگی جنون کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف نفرت انگیزی کی کھلی چھوٹ تھی۔