289

آرمی چیف کا ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف سےآپریشنل تیاریوں پر گفتگو کی۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دور ے دوران آرمی چیف اورایئرچیف کی آپریشنل تیاریوں پربات چیت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہان نےپیشہ ورانہ تیاریوں اورباہمی کوآرڈی نیشن پراطمینان کا اظہار کیا۔

عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت اورمہم جوئی کابھرپورجواب دینےکے لئے تیارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں