287

’نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلہ درست ہے‘

تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت مستردکئے جانے کے عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ درست اور اچھا ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کےلئے ایک ہی ہونا چاہیے،نواز شریف کی ضمانت تو بنتی ہی نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف شروع کیا،وہ کسی صورت ڈیل کریں گے اور نہ ہی ڈاکووں اور چوروں کو این آر او دیں گے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کو قوم کی حالت بدلنی ہے،جس کے لئے احتساب واحد راستہ ہے، جن لوگوں نے غریب کی جیب سے اربوں روپے لوٹ کر ملک سے باہر بھیجے، ہمیں لوٹی ہوئی دولت کو ملک واپس لانا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے متعلق تمام میڈیکل بورڈز نے ایک جیسی رپورٹ دی،انہیں ہر قسم کے علاج کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں