انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا کے بعد وفاق نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی درخواست واپس لے رہے ہیں۔
وفاق نے بذریعہ وزارتِ دفاع سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا نے نظرِ ثانی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔