کراچی کے علاقے انڈا موڑ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ نمرہ کو لگنے والی گولی رائفل فائر آرم کی تھی۔
کراچی میں میڈیکل کی طلبہ نمرہ بیگ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نمرہ کو لگنے والی گولی بڑے ہتھیار کی تھی جوسر کے سیدھے حصے پر لگی جس سے ڈھائی سینٹی میٹر کا زخم ہوا۔
اس سے قبل پولیس نے نمرہ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگنے کا دعویٰ کیا تھا۔ نمرہ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نمرہ پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔
مقدمہ قتل اور اقدام قتل ہلاک اور زخمی مبینہ ڈکیتوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب نمرہ کےقاتلوں کی تلاش کے لیئے قائم دو ڈی آئی جیز اور تین ایس ایس پیز پر مشتمل کمیٹی تحقیقات کررہی ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے عینی شاہدین سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر مقابلے میں ملوث دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔