38

لاہور میں چائلڈ فرینڈلی سٹی انیشی ایٹو کا آغاز، ایل ڈی اے اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور میں چائلڈ فرینڈلی سٹی انیشی ایٹو کا آغاز، ایل ڈی اے اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،جہان آرا منظور وٹو بطور مہمانِ خصوصی شرکت –

لاہور: پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (PSPA) کی وائس چیئرپرسن جہان آرا منظور وٹو نے لاہور میں چائلڈ فرینڈلی سٹی انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

یہ تقریب میاں مرغوب احمد (وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور پرنیلے آئرن سائیڈ (یونیسف کی نمائندہ) کی خصوصی دعوت پر منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسف کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد شہری منصوبہ بندی اور ترقی میں بچوں کے لیے سازگار اصولوں کو شامل کرنا ہے۔

وائس چیئرپرسن جہان آرا منظور وٹو کی اس تقریب میں فعال شرکت نے اس عزم کو مزید مضبوط کیا

کہ مختلف شعبوں کے درمیان شراکت داری کے ذریعے لاہور کو ایک ایسا شہر بنایا جائے جہاں ہر بچہ خود کو محفوظ، باوقار اور بااختیار محسوس کرے۔ یہ پیش رفت پنجاب کے بچوں کے لیے ایک ایسے مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے

جہاں وہ اپنی ضروریات اور حقوق کے مطابق ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔
چائلڈ فرینڈلی سٹی انیشی ایٹو کا مقصد شہری علاقوں کی منصوبہ بندی اور نظم و نسق میں بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کو مرکزی حیثیت دینا ہے۔ اس کے تحت بچوں کے لیے سازگار پالیسیوں کا فروغ، محفوظ اور قابلِ رسائی عوامی مقامات کی فراہمی، معیاری سہولیات تک مساوی رسائی، اور ایسا ماحول پیدا کرنا شامل ہے جہاں بچے بغیر کسی رکاوٹ کے سیکھ سکیں، ترقی کریں اور آگے بڑھ سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہان آرا منظور وٹو نے اس اقدام کے پیچھے موجود مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں پر سرمایہ کاری دراصل معاشرے کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کو ایک محفوظ، معاون اور سازگار ماحول ملنا چاہیے، اور پاکستان میں بچوں کی فلاح، تحفظ اور ترقی کے لیے یونیسف کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی معاونت سے صوبے میں بچوں، بالخصوص معذور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سلمیٰ سعید کی سربراہی میں پارلیمانی کاکس برائے معذور بچے قائم کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں PSPA نے پارلیمانی کاکس اور یونیسف کے اشتراک سے پنجاب میں معذور بچوں کے حوالے سے پہلی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد بھی کیا، جس میں موجودہ پالیسیوں اور پروگرامز کا جائزہ لیا گیا، اہم خلا کی نشاندہی کی گئی، اور جامع و مربوط پالیسی سازی کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں