وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین بینک اکاؤنٹس کھلواسکتے ہیں۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس کھولنے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔
ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دنیا نے پناہ گزینوں سے منہ موڑ لیا ہے، پاکستانی حکومت نے پناہ گزینوں کی عزت نفس بحال کرنے کے لیے زبردست اقدام کیا ہے۔