231

صوبے بھر کے سکولوں کو کھولنے سے پہلے ہمیں طلباء کے لئے تمام تر خفاظتی اقدامات کرنے ہیں : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول کھولنے کے حوالے سے ایکشن پلان ترتیب دینے کے لئے اہم اجلاس منعقد
اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن مس سارہ اسلم، سی ای او لاہور، و دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان موجود تھے
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اجلاس میں کرونا وائرس کی بدولت طلبا، اساتذہ، اور سکولوں کو پیش آنے والے مسائل کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا –
صوبے بھر کے سکولوں کو کھولنے سے پہلے ہمیں طلباء کے لئے تمام تر خفاظتی اقدامات کرنے ہیں –
سکول کھولنے سے پہلے تمام سکولوں کو کرونا وائرس کے اثرات سے مفت کرنے کے لئے خفاظتی اقدامات کئے جائیں گے –
مشکلات کے اس دور میں عوام کو بنیادی طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا-
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی بدولت پوری دنیا کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں