108

بھوکے ڈاکو بیکری سے نقدی اور ڈبل روٹیاں لے گئے

کراچی میں بھوکے ڈاکو بیکری سے نقدی کے علاوہ ڈبل روٹیاں بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

بلدیہ ٹاؤن میں روبی موڑ کے قریب واقعے زاہد سوئیٹس اینڈ بیکری میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 ڈاکوؤں نے بیکری کے ملازمین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں مسلح ملزمان کو اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکو کیش کاؤنٹر سے رقم کے ساتھ ساتھ بیکری سے ڈبل روٹیاں بھی لوٹ کر لے گئے، پولیس نے سی سی ٹی وی حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں