96

پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کیلیے خصوصی پروگرام کا انعقاد

پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کیلیے خصوصی پروگرام کا انعقاد
زندہ قومیں ہی اپنے اپ کو زندہ رکھنے کیلیےاپنی زبان کو زندہ رکھتی اور تہذیب و ثقافت کویاد رکھتی ہیں- ڈاکٹر نبیلہ رحمان

پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان ڈاکٹر سعادت علی ثاقب ڈاکٹرنوید شہزاد ڈاکٹر ظہیر شفیق کے علاوہ پنجابی طلبہ کی خصوصی طور پر شرکت-
لاہور( میاں عصمت رمضان سے ) پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج انسٹیویٹ اف پنجابی کلچرل اینڈ سٹڈی کے زیر اہتمام پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کیلیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا .جس میں پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے استائذہ و طلبہ و طالبات نے خصوصی شرکت کی- پروگرام میں چیر پرسن شعبہ پنجابی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان ڈاکٹر سعادت علی ثاقب ڈاکٹرنوید شہزاد ڈاکٹر ظہیر شفیق ڈاکٹر کرامت مغل ڈاکٹر عرفان الحق،ڈاکٹر شاہد کشمیری اور دیگر استائذہ نے خصوصی طور پر شرکت کی -اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان نے کہا کہ زندہ قومیں ہی اپنے اپ کو زندہ رکھنے کیلیےاپنی زبان کو زندہ رکھتی اور تہذیب و ثقافت کویاد رکھتی ہیں وہی قوم ہی زندہ رہتی ہے جو اپنی زبان اور تہزیب و ثقافت کو یاد رکھتی ہے- طلبہ و طالبات نے خصوصی پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر رنگ برنگے ملبوسات شلوار،قمیض،روائتی پگڑی،خسہ پہن کر اپنی پنجابی کلچر کی ثقافت کو زندہ کیا-اس موقع پر کلاس پنجم کی طالبہ بازغہ نے خصوصی طور پر پنجابی گیت پیش کیا اور بعد میں اسی طالبی بازغہ اور یسرا نے پنجابی کافی پیش کر کے سامعین کے دل جیت لیے- پروگرام کی مناسبت سے ڈاکٹر سعادت علی ثاقب نے پنجابی لوک گیت پیش کیا-اور سامعین سے خوب داد وصول کی-یہ خصوصی پنجابی کلچر ڈے ہر سال 14 مارچ یکم چیت کی منایا جاتا ہے اس کا مطلب ہے کی پنجاب مین گرمی کا آغاز ہو جاتا ہے اور گندم کی فصل تیار ہو جاتی ہے اور گندم کی فصل ایسی لگتی ہے کہ زمین نے سونے کا زیور پہن لیا ہے،ہر سال یہ دن خوشی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں