پیر سید سہیل بخاری کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم اور قرآن خوانی منعقد کی گئی-
امی جی نےاپنی زندگی اپنے اجداد کی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بسر کی- سید سہیل بخاری
لاہور ( نمائندہ سدید) معروف ایونٹ آرگنائزر ، سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی ،نامور کالم نگار پیرسیدسہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رح لاہور کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا – جس میں صرف خاندان کے افراد نے شرکت کی – مستورات کا الگ خصوصی انتظام کیا گیا تھا – ایصال ثواب کی تقریب میں نقابت کے فرائض قاری علامہ صدیق چشتی نے انجام دیئے – اس پروقار اور روح پرور محفل میں خاندانِ کی خواتیں نعت خواں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نزرانہ عقیدت پیش کیا – علاوہ ازیں دیگر نعت خواں اور قاری حضرات نےقرآن پاک، سورۃ یاسین درود پاک، کلمہ شریف کاورد کیا گیا – اس موقع پر پیرسیدسہیل بخاری نے حاضرین مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری “امی جی” اولیاء اللہ کی اولادِ پاک تھیں آپ کا شجرہ نسب نامور روحانی بزرگ حضرت سید جان محمد حضوری رح گڑھی شاہو لاہور کی اولادِ پاک ہیں جن سے سلطان العارفین حضرت سلطان باھو رح نے کشف حاصل کیا تھا – حضرت سید جان محمد حضوری رح گڑہی شاہو لاہور کا شجرہ نسب پیران پیر حضرت شیخ عبد القادر جیلانی سے جا ملتا ہے – آپکے شریکِ زندگی اکیسویں صدی کے روحانی و صوفی بزرگ حضرت سید پیر چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رح چشت نگر مناواں لاہور تھے – پیرسیدسہیل بخاری نے بتایا کہ امی جی نے کبھی بناؤ سنگھار نہیں کیا تھا بلکہ اپنی زندگی اپنے اجداد کی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بسر کی – اور نہ ساری زندگی اپنے شوہر نامدار سے کسی بھی قسم کی فرمائش نہ کی – سادہ زندگی بسر کی – نماز، روزہ، تہجد اور شرعی اصولوں کے مطابق بسر کی – پروردگارعالم نے امی جی کو اسی سادہ زندگی گزارنے کا اجر عطا کیا کہ انکی تدفین انکے آبائی قبرستان دربار حضرت سید جان محمد حضوری رح گڑھی شاھو لاھور کی گئی ہے –
پیرسید سہیل بخاری نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد انشاءاللہ امی جی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و محفل نعت کا انعقاد انکی رہائش گاہ پارک ویو سٹی ملتان روڈ لاھور میں کیا جاۓ گا – جس میں دوست احباب کو بھر پور شرکت کی دعوت دی جاۓ گی –
85