119

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز ملتان اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی جس کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں