166

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے: ثمن رائے

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، محترمہ ثمن رائے نے کی۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق شکایات، ان کے حل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر او پی سی ثمن رائے نے کہا کہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے مستقل حل اور ان کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ایک ٹھوس اور جامع حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ثمن رائے نے واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانی ارض وطن کا ایک پیش قیمت اثاثہ ہیں جن کی خدمات اور پاکستان سے محبت قابلِ تحسین ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز کے پولیس سے متعلق 90 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی کی کارکردگی کی شرح 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے قانونی فریم ورک پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، تاکہ زیر التوا مقدمات جلد از جلد نمٹائے جا سکیں۔ڈی جی اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب احمر نائیک نے بتایا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کے لئے ڈی سی لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ زیر التوا تمام شکایات کو بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹایا جا سکے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عامر احمد خان، ڈائریکٹر پولیس میٹر امتیاز احمد خان، ڈائریکٹر ریونیو شعیب نسوانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل ظفر، ڈیلنگ افسر ملتان محمد فیصل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سافٹ ویئر فرحان رمضان اور پروٹوکول افسر انظر مہمان شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں